Time 31 جولائی ، 2023
پاکستان

آڈیو لیکس کمیشن، جسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی گئی

وکیل ریاض حنیف راہی نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی بعد میں واپس لے لی— فوٹو:فائل
وکیل ریاض حنیف راہی نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی بعد میں واپس لے لی— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں آڈیولیکس کمیشن کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی۔

وکیل ریاض حنیف راہی نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

وکیل ریاض حنیف راہی نے اپنی درخواست واپس لے لی، اس بنیاد پر معاملہ نمٹادیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کردہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو  کام کرنے سے روک دیا تھا۔

20 مئی کو آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا، سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل تھے۔

کمیشن کو جوڈیشری کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیوز پر تحقیقات کرنی تھی۔

مزید خبریں :