01 اگست ، 2023
اوول کرکٹ گراؤنڈ کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بائیں کلائی کی انجری کا شکار ہوگئے۔
ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
تاہم اس دوران کپتان پیٹ کمنز آخری ایشیز ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو ئے جس کے بعد بتایا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز انجری کا مکمل معائنہ کرائیں گے۔
اگلے چند روز میں اس کا مکمل معائنہ کراؤں گا پھر دیکھتے ہیں اس پر کیا کام کرنا ہے : پیٹ کمنز
انجری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےآسٹریلوی کپتان پی کمنز کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کے پہلے روز کلائی کے بل گر گیا تھا ، اگلے چند روز میں اس کا مکمل معائنہ کراؤں گا پھر دیکھتے ہیں اس پر کیا کام کرنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میچل اسٹارک کو کندھے کی تکلیف ہے، تکلیف کے باوجود وہ شاندار کھیلے۔
بتایا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل3 ہفتے مکمل آرام کریں گے، ممکنہ طور پر پیٹ کمنز ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں آرام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کا دورہ ساؤتھ افریقہ اگست کے آخر میں شروع ہو گا۔