Time 01 اگست ، 2023
پاکستان

وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا

روٹ آر 12 پر بس سروس آج دن 3:00 بجے سے شروع ہوگی: شرجیل انعام میمن__فوٹو: فائل
روٹ آر 12 پر بس سروس آج دن 3:00 بجے سے شروع ہوگی: شرجیل انعام میمن__فوٹو: فائل

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق نیا روٹ آر  12 کھوکھراپار ملیر  تا صدر 35 کلومیٹر پر محیط ہوگا، روٹ آر 12 پر بس سروس آج دن 3:00 بجے سے شروع ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بس سعودآباد، کالابورڈ، قائدآباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد اور ایف ٹی سی سے گزرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجود نئی بسز کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا،سندھ کی عوام آنے والی نئی بسز سے جلد مستفید ہو سکیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کامقصد شہریوں کو آسان اور آرام دہ سفری سہولیات دینا ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق نئے روٹ سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے۔

مزید خبریں :