04 جنوری ، 2013
اسلام آباد…اوگرا نے گیس کمپنیوں کی طرف سے ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زیادہ کے گیس نقصانات صارفین پر منتقل کرنے کے مطالبات مسترد کردیئے۔ ترسیلی کمپنیاں صارف کے لیے گیس 11روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن اور سوئی سودرن کی طرف اوگرا کو بھیجی گئی اپنی درخواستوں میں کہا ہے کہ مالی سال 2011-12میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن امان کی خراب حالت کے باعث کئی علاقوں میں ریڈنگ ہی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ پرانے میٹراورگیس چوری ہونے کے باعث سوئی ناردرن 6ارب روپے سے زائد جبکہ سوئی سدرن 2.5 ارب روپے صارفین سے اینٹھنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا قانون کے مطابق گیس نقصانات کا صرف چار اعشاریہ پانچ فیصد صارفین تک منتقل کرنے کے بارے میں جائزہ لے گی۔