Time 02 اگست ، 2023
پاکستان

کزن کیساتھ پسند کی شادی کا کیس: لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت کی استدعا مسترد

اس مرحلے پر شیلٹر ہوم سے ریلیز کرنے کا حکم جاری نہیں کر سکتے: سندھ ہائیکورٹ۔ فوٹو فائل
اس مرحلے پر شیلٹر ہوم سے ریلیز کرنے کا حکم جاری نہیں کر سکتے: سندھ ہائیکورٹ۔ فوٹو فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کزن کے ساتھ پسند کی شادی کرنے والے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

کزن کے ساتھ پسند کی شادی کرنے والے شہری کے خلاف اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے رہائشی وزیر جوکھیو نے کزن سے پسند کی شادی کی، لڑکی کے والدین نے وزیر جوکھیو اور اس کے والدین کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔

وکیل نائلہ تبسم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ والدین کے ساتھ جانے سے انکار پر مجسٹریٹ نے زہرہ جوکھیو کو شیلٹر ہوم بھیج دیا جبکہ پولیس لڑکے اور اس کے والدین کو ہراساں کر رہی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مقدمہ کالعدم قرار دیا جائے اور لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کو شیلٹر ہوم سے ریلیز کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر شیلٹر ہوم سے ریلیز کرنے کا حکم جاری نہیں کر سکتے۔

عداالت نے مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا اور فریقین کو 24 اگست کے لیے نوٹسز جاری کر دیے۔

مزید خبریں :