Time 03 اگست ، 2023
پاکستان

پرویز خٹک کی جماعت نے پی ٹی آئی کو انتخابی اتحاد کی پیشکش کردی

الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے: ترجمان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ضیااللہ بنگش/ فائل فوٹو
الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے: ترجمان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ضیااللہ بنگش/ فائل فوٹو

پشاور: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے عام انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کو اتحاد کی پیشکش کردی۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیااللہ بنگلش نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی سے عام انتخابات میں اتحاد کے لیے تیار ہیں اور عام انتخابات کے لیے 19 اگست سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

پارٹی ترجامن نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں جلسے کریں گے اور الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :