Time 03 اگست ، 2023
پاکستان

کے پی حکو مت نے سیاسی جماعتوں اور انتخابی اجتماعات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

محکمہ داخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے تناظر میں ضابطہ اخلاق وضع کیا ہے/ فائل فوٹو
 محکمہ داخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے تناظر میں ضابطہ اخلاق وضع کیا ہے/ فائل فوٹو

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سیاسی جماعتوں اور  انتخابی اجتماعات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

 محکمہ داخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے تناظر میں ضابطہ اخلاق وضع کیا ہے۔ 

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز کے لیے سیاسی جماعتیں ضلعی انتظامیہ سے این او سی کے لیے درخواست جمع کرائیں گی، جلسوں کی اجازت کےلیے درخواست میں مقام، وقت، قیادت کی فہرست اور سامعین کی تعداد بتانا ضروری ہوگا۔ 

فوٹو جیو نیوز
فوٹو جیو نیوز

ضابطہ اخلاق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقامی قیادت سڑک یا گلی کو بلاک نہ کرنے کا حلف نامہ جمع کرائے گی، عوام کو تکلیف سے بچانے کے لیے ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں ڈالا جائے گا اور مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے جلسہ ایک ہی تاریخ ، وقت اور متصل جگہ پر نہیں ہوگا۔ 

جلسوں کی اجازت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی منظوری سے مشروط ہوگی، کارنر میٹنگز، جلسہ کے لیے ڈپٹی کمشنر این او سی جاری کریں گے، سرکاری اداروں کی عمارتیں، کھیل کے میدان اور سڑکوں پر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی اور سیاسی جماعتیں دن کی روشنی میں اپنے سیاسی اجتماعات کا اہتمام کریں گی۔ 

 محکمہ داخلہ کے ضابطہ اخلاق میں لکھ گیا ہے کہ جلسہ منتظمین جلسہ کی ویڈیوز ریکارڈنگ متعلقہ پولیس اسٹیشن کو فراہم کریں گے۔

مزید خبریں :