Time 04 اگست ، 2023
کھیل

انگلینڈ میں ون ڈے کپ ، پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کی ڈیبیو پر نصف سنچری

انور علی انگلش ون ڈے کپ میں گلو سسٹر شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کررہے ہیں/ فوٹو گلوسسٹر شائر کاؤنٹی
انور علی انگلش ون ڈے کپ میں گلو سسٹر شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کررہے ہیں/ فوٹو گلوسسٹر شائر کاؤنٹی

انگلینڈ میں جاری ون ڈے کپ میں پاکستانی آل راؤنڈر انور علی نے اپنے ڈیبیو پر ہی نصف سنچری بنالی۔

انور علی انگلش ون ڈے کپ میں گلو سسٹر شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کررہے ہیں، انور علی پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں کسی کاؤنٹی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

انور علی نے آج نارتھمپٹن شائر کیخلاف 56 گیندوں پر 61 رنز اسکور کیے، نویں نمبر پر بیٹنگ پر آنے والے انور علی کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

قومی آل راؤنڈر پاکستان کی جانب سے 22 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹیز کھیل چکے ہیں، انور علی نے 2016 میں آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

مزید خبریں :