آل راؤنڈر انور علی کیلئے سری لنکن سرزمین خوش قسمتی کی علامت بن گئی

— انور علی

سری لنکا پریمیئر لیگ میں دمبولہ وائی کنگز کی نمائندگی کر نےوالے آل راؤنڈر کی کارکردگی کو کو قدرے بہتر کہا جا ئے، تو کہنا غلط نا ہوگا کیونکہ انور علی 5 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ان کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کر لیا ہے۔

انور علی نے ٹورنامنٹ کے 12ویں میچ میں گال گلیڈی ایٹر کے خلاف 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ہم بن ٹوٹا سے جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہو ئے 33سال کے انور علی کا کہنا تھا کہ سری لنکا ان کے لیے ہمیشہ ہی خوش قسمت رہا ہے،2006ء میں کولمبو میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں وہ بھارت کو ہرا کر چیمپئن بنے۔

انوری علی کے مطابق یکم اگست 2015ء کو کولمبو میں انھوں نے شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلتے ہوئے کیرئیر کا واحد ٹی 20 مین آف دا میچ ایوارڈ حاصل کیا جب کہ اب لنکا پریمیئر لیگ میں اس کارکردگی سے انھیں توقع ہے کہ مستقبل میں لیگ کر کٹ کے حوالے سے ان کے راستے ہموار ہوں گے ۔

انور علی نے 2008ء سے 2016ء کے عرصے میں 22 ون ڈے اور 16 ٹی 20 کھیلے ہیں۔پاکستان سپر لیگ 2020ء میں ابتداء میں وہ کسی ٹیم کا حصہ نا تھے،البتہ عمر اکمل کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو نے کے بعد انھیں کوئٹہ گلیڈایٹر نے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا تھا۔

مزید خبریں :