Time 05 اگست ، 2023
پاکستان

توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا حکم، عمران خان کی رہائشگاہ جانیوالے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی

توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر جھوٹے اثاثوں کا جرم ثابت ہوتا ہے: سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور۔ فوٹو فائل
توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر جھوٹے اثاثوں کا جرم ثابت ہوتا ہے: سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور۔ فوٹو فائل 

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال کی سزا اور گرفتاری کے حکم کے بعد لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں دلائل کے لیے بار بار مواقع کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر عمران خان کو 3 سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس ثابت ہوتا ہے لہذا انہیں سزا سنائی جاتی ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

سیشن عدالت کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :