Time 05 اگست ، 2023
پاکستان

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 196 کلو میٹر تھی: زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل
زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 196 کلو میٹر تھی: زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لاہور، پشاور، اسلام آباد، بنوں، ڈی آئی خان،  سوات، دیامر، چلاس میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ نوشہرہ، مانسہرہ، لوئر دیر، میانوالی اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آگئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 196 کلو میٹر تھی۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں بھی زلزلے ک جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید خبریں :