06 اگست ، 2023
سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو فردوس عاشق اعوان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے تھپڑمارا ہے۔
جیونیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں نے جس پر تشدد یا جس سے بدتمیزی کی اس کو کوئی سامنے لائے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پرانی اور کسی اور کے گھر کی ہے جس نے چوری کے معاملے پر مجھے ثالثی کیلئے بلایا تھا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس نے ویڈیو اپلوڈ کی اس کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دوں گی۔