Time 06 اگست ، 2023
پاکستان

عمران خان کو 9 بائی 11 کے سیل میں رکھا گیا ہے: شاہ محمود کا دعویٰ

اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہےکہ ہمارے علم میں آیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 بائی 11 کے سیل میں رکھا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ویڈیو  پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بیشتر ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا،گرفتاری کا  آرڈر  اسلام آباد پولیس کے پاس تھا،گرفتاری پنجاب پولیس نےکی، آرڈر اڈیالہ جیل لے جانےکا تھا لیکن اٹک جیل لے جایا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اٹک جیل میں بی کلاس تک کی سہولت بھی موجود نہیں، ہمارے علم میں آیا ہےکہ  چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 بائی11 کے سیل میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا،کل ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اپیل دائرکرنی ہے، وکالت نامے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط نہیں ہوں تو اپیل کیسے فائل کرسکتےہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل کی سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ امید ہےکہ عمران خان کو ان کا بنیادی اور آئینی حق دیا جائےگا،کورکمیٹی کی پہلی ترجیح چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ اور  ان کی رہائی ہے۔

مزید خبریں :