Time 07 اگست ، 2023
پاکستان

پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید، دو اہلکار زخمی

پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ بڈھ بیر میں پیش آیا۔ فوٹو فائل
پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ بڈھ بیر میں پیش آیا۔ فوٹو فائل 

پشاور میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موبائل پر فائرنگ کا واقعہ بڈھ بیر میں پیش آیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل یار محمد شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر فرید خان اور کانسٹیبل غلام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان نے لیڈی ریٹڈنگ اسپتال پشاور میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن، ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :