Time 08 اگست ، 2023
پاکستان

جج کیخلاف جعلی پوسٹ کا معاملہ، ایف آئی اے نے عمران خان کے وکیل کو طلب کرلیا

آج غیرحاضری پر سمجھا جائےگا آپ کے پاس دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں: نوٹس— فوٹو:فائل
آج غیرحاضری پر سمجھا جائےگا آپ کے پاس دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں: نوٹس— فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اےکے سائبر کرائم سرکل نے عمران خان کے وکیل کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں  آج طلب کیا ہے۔

نعیم حیدر کو جج ہمایوں دلاور کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ لگانے پر طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیرحاضری پر سمجھا جائےگا آپ کے پاس دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں۔

ایف آئی اے نے نعیم پنجوتھا کو آج صبح 10 بجے ایف آئی اے آفس سیکٹر جی 13 میں طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :