Time 08 اگست ، 2023
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کپتان نے پاکستان کیخلاف میچ کو انتہائی شدت والا قرار دیدیا

ہم اپنے اسٹرکچر کے مطابق کھیلیں گے اور اچھے انداز میں میچ ختم کرنے کی کوشش کریں گے، بھارت پاکستان میچ میں ہاؤس فل ہو گا: بھارتی کپتان__فوٹو: بھارتی میڈیا
ہم اپنے اسٹرکچر کے مطابق کھیلیں گے اور اچھے انداز میں میچ ختم کرنے کی کوشش کریں گے، بھارت پاکستان میچ میں ہاؤس فل ہو گا: بھارتی کپتان__فوٹو: بھارتی میڈیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پاکستان کے خلاف میچ کو انتہائی شدت والا قرار دے دیا۔

کپتان ہرمن پریت سنگھ نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ انتہائی شدت کا ہو گا، ہمیں اپنے گیم پلان پر فوکس اور اسمارٹ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اسٹرکچر کے مطابق کھیلیں گے اور اچھے انداز میں میچ ختم کرنے کی کوشش کریں گے، بھارت پاکستان میچ میں ہاؤس فل ہو گا ۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور انڈیا کا میچ کل بروز بدھ کو شیڈولڈ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے اور بعدازاں ڈسچارج کردیا گیا۔

 ان کی صحت کے حوالے سے ہیڈکوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی ایک دو روز سے طبیعت خراب تھی، انہیں تیز بخار اور گلے کی انفیکشن بگڑنے پر آج صبح چنئی کے اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :