08 اگست ، 2023
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 900 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
100 انڈیکس 956 پوائنٹس کم ہو کر 47429 پر آگیا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 33 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار 12.54 ارب روپے میں ہوا۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 149 ارب روپے کم ہوکر 7108 ارب روپے ہے۔