Time 08 اگست ، 2023
پاکستان

عدالت کا جشن آزادی پر باجے کی خرید و فروخت اور بجانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

عدالت نے پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا— فوٹو:فائل
عدالت نے پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا— فوٹو:فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکی عدالت نے شہر میں جشن آزادی کے موقع پرباجے کی خریدو فروخت اور بجانے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے ضابطہ فوجداری کی سیکشن 190(2) کے تحت پولیس کو کارروائی کا حکم دیا۔

عدالت نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ باجے فروخت کرنے اور بجانے والوں کیخلاف کارروائی کرکے آگاہ کیا جائے۔

جشن آزادی کے موقع پر باجے بجا کر عوام کو پریشان کیا جاتا ہے اور ان کی فروخت بھی کھلے عام ہوتی ہے۔

مزید خبریں :