Time 09 اگست ، 2023
پاکستان

پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے دو نام دے دیے

قومی اسمبلی آج تحلیل کردی جائے گی اور سمری آج صدر کو ارسال کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان— فوٹو:فائل
قومی اسمبلی آج تحلیل کردی جائے گی اور سمری آج صدر کو ارسال کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان— فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے دو نام دے دیے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا نام دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ پی پی نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام بھی دیا۔

تصدق جیلانی 11 دسمبر 2013 سے 5 جولائی 2014 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے جبکہ جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ اور امریکا میں پاکستان سفیر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی آج تحلیل کردی جائے گی اور سمری آج صدر کو ارسال کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے کل ملاقات کریں گے جس میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :