پاکستان
16 جنوری ، 2012

توہین عدالت کیس، بابراعوان کی طلبی کیلئے اخبارمیں اشتہار دینے کاحکم

توہین عدالت کیس، بابراعوان کی طلبی کیلئے اخبارمیں اشتہار دینے کاحکم

لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ بابر اعوان کی طلبی کے لئے عدالت کی طرف سے جاری سمن کی تعمیل نہیں کرائی جا سکی کیونکہ بابر اعوان کے لاہور اور اسلام آباد کے دفاتر میں تالہ لگا ہوا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ بابر اعوان کی پیشی کے لئے 6 فروری کے لئے اشتہار شائع کروایا جائے۔ مقامی وکیل محمد آفاق نے بابر اعوان کے خلاف اس بنیاد پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تضحیک کرتے ہیں۔ عدالت نے مزید کارروائی 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :