2 گریٹ وائٹ شارک مچھلیوں کی دوستی نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا

یہ وہ مچھلی نہیں / رائٹرز فوٹو
یہ وہ مچھلی نہیں / رائٹرز فوٹو

گریٹ وائٹ شارک کی جھلک ہی لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کر دیتی ہے۔

سمندروں میں دہشت کی علامت سمجھی جانے والی یہ مچھلیاں اکٹھا رہنا پسند نہیں کرتی بلکہ تنہائی پسند ہوتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سائنسدان 2 گریٹ وائٹ شارک مچھلیوں کو دوست بنتے دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں۔

ایک تحقیقی ادارے Ocearch کے سائنسدانوں نے ان مچھلیوں کے ہزاروں میل تک اکٹھے سفر کا مشاہدہ کیا۔

ان شارک مچھلیوں کو سائمن اور جیکال کا نام دیا گیا ہے اور دسمبر 2022 میں انہیں جارجیا کے قریب سمندر میں ٹیگ کیا گیا تھا۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کے بعد سے یہ شارک مچھلیاں بحر اوقیانوس میں ایک دوسرے کے ساتھ 4 ہزار سے زائد میل دور تک سفر کرکے گلف آف سینٹ لارنس پہنچ چکی ہیں۔

گریٹ وائٹ شارک مچھلیاں شکار کے لیے اس طرح طویل سفر کرتی رہتی ہیں۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ ان مچھلیوں کی دوستی ناقابل یقین ہے کیونکہ ہم نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گریٹ وائٹ شارک مچھلیاں تنہا رہنا پسند کرتی ہیں اور ہم نے کبھی توقع نہیں کی تھیں کہ وہ 2 شارک مچھلیاں اکٹھی بھی رہ سکتی ہیں، مگر یہ 2 مچھلیاں بظاہر دوست بن چکی ہیں کیونکہ یہ ہر جگہ ایک ساتھ ہوتی ہیں۔

اب سائنسدانوں کی جانب سے ان مچھلیوں کے ڈی این اے کی جانچ پڑتال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ آپس میں رشتے دار تو نہیں۔

مزید خبریں :