Time 10 اگست ، 2023
کھیل

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

ارشد ندیم 20 اگست کو ہنگری روانہ ہوں گے جہاں چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 25 اگست اور فائنل راؤنڈ 27 اگست کو ہو گا— فوٹو: فائل
ارشد ندیم 20 اگست کو ہنگری روانہ ہوں گے جہاں چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 25 اگست اور فائنل راؤنڈ 27 اگست کو ہو گا— فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پر امید ہیں۔

وہ ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور  ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ارشد ندیم 20 اگست کو ہنگری روانہ ہوں گے جہاں چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 25 اگست اور فائنل راؤنڈ 27 اگست کو ہو گا۔

ارشد ندیم نے لاہور میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا پا لیا ہے اور اب بھرپور ٹریننگ کر رہا ہوں، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد ایشین گیمز میں حصہ لوں گا، گھٹنے کی تکلیف کے باعث ایشین چیمپئن شپ مِس کی، امید ہے کہ میں آنے والے ایونٹس میں میڈلز لوں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میرا بڑا ٹارگٹ اگلے برس ہونے والے پیرس اولمپکس ہیں، پیرس اولمپکس کیلئے مجھے بھرپور ٹریننگ کرنی  ہے، حکومت سہولیات تو دے رہی ہے لیکن ورلڈ لیول پر لانے کے لیے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور بھارتی جیولین تھروور نیرج چوپڑا کی ٹریننگ کی سہولیات میں بہت فرق ہے،  نیرج چوپڑا کی ٹریننگ مجھ سے بہتر ہے۔

مزید خبریں :