10 اگست ، 2023
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو ایبٹ آباد سےگرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی کا مواد شیئر کرتے تھے، ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پاکستانی حکام کو درخواست موصول ہوئی تھی۔
ملزمان کے موبائل فونز سے بڑی تعداد میں بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔