Time 11 اگست ، 2023
پاکستان

12 اگست تک نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں، صدر کا وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط

میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی، صدر کے خط کا متن— فوٹو:فائل
میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی، صدر کے خط کا متن— فوٹو:فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم اور راجہ ریاض احمد کو خط لکھا ہے کہ جس میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔ 

انہوں نے لکھاکہ آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور  9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ 

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔

خیال رہے کہ 9 اگست کو صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی۔

مزید خبریں :