Time 14 اگست ، 2023
پاکستان

کراچی: جشنِ آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں  جشن آزادی کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ 

  شہر قائد میں 14اگست کا دن شروع ہوتے ہی ہر طرف آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات لیاری،گارڈن،لانڈھی،کورنگی ،محمود آباد، نیوکراچی،بلال کالونی،گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے جس کے نتیجے میں80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ نمائش چورنگی پر خاتون نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہوئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ 24 زخمیوں کو سول،29کو جناح اور 30 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس ، ہری بھری جھنڈیاں ،جھنڈے لگاکر پورا دیس سجا دیا۔

کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے ، اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھاگئی۔

مزید خبریں :