Time 15 اگست ، 2023
پاکستان

ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلہ ٹیسٹ اب 10 ستمبر کو ہوں گے

اس سے قبل ملک بھر میں یونیفارم پالیسی کے تحت ٹیسٹ 27 اگست کو ہونا تھا— فوٹو: فائل
اس سے قبل ملک بھر میں یونیفارم پالیسی کے تحت ٹیسٹ 27 اگست کو ہونا تھا— فوٹو: فائل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلہ ٹیسٹ یونیفارم پالیسی کے تحت اب 10 ستمبر کو لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اجلاس  میں ملک بھر میں داخلہ ٹیسٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، بعض ممبران نے ٹیسٹ کو دو ہفتے آگے بڑھانے کی تجویز دی جسے ابتداء  میں منظور نہیں کیا گیا تاہم ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے اور ممبران کے اسرار پر ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلہ ٹیسٹ یونیفارم پالیسی کے تحت اب 10 ستمبر کو لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملک بھر میں یونیفارم پالیسی کے تحت ٹیسٹ 27 اگست کو ہونا تھا۔

مزید خبریں :