05 جنوری ، 2013
لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکٹرز اپنے اوپر مبینہ تشدد کے خلاف درخواست دیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ لاہور میں اکیڈیمی آف فیملی فزیشنز کی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگومیں سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ چند ڈاکٹروں کی وجہ سے خرابی پیدا ہوئی۔گوجرانوالا کے لوگوں کو تنظیم سے فارغ کیا جائے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے معاہدہ ہوا تھا کہ وہ ہڑتال نہیں کریں گے لیکن وہ معاہدے سے ہٹ گئے۔ ان کاکہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے سروس ا سٹرکچر پر کام جاری ہے انہیں پیکیج دیں گے لیکن ڈاکٹروں کو بھی فرائض انجام دینا ہوں گے۔