پاکستان

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

اسلام آباد میں جون 2023 میں ای پاسپورٹس کا اجرا شروع ہوا تھا / فائل فوٹو
اسلام آباد میں جون 2023 میں ای پاسپورٹس کا اجرا شروع ہوا تھا / فائل فوٹو

اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے بھی ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں جون 2023 میں ای پاسپورٹ کی سہولت عوام کو فراہم کی گئی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ اجرا کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 36 صفحات کے5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 9 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ اتنے ہی صفحات کے ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے فیس مقررکی گئی ہے۔

پاسپورٹ فیس کا شیڈول / فوٹو بشکریہ افضل ندیم ڈوگر
پاسپورٹ فیس کا شیڈول / فوٹو بشکریہ افضل ندیم ڈوگر

36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 5 سو روپے مقررکی گئی ہے۔

36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 روپے ہے۔

72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہے گی جبکہ یہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :