Time 18 اگست ، 2023
پاکستان

رانی پور میں بچی کی ہلاکت، قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رانی پور میں پیر کی حویلی میں تشدد سے ہلاک ملازمہ بچی کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

کل  سول جج کنڈیارو کی نگرانی میں مقتولہ بچی فاطمہ کی قبر کشائی  کا امکان ہے جبکہ قبر  پر پولیس اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

بچی فاطمہ کی تشدد سے ہلاکت کیس میں تحقیقاتی ٹیم نے فاطمہ کے گھر کا دورہ کرنے کے بعد مقتولہ بچی کے زیر استعمال کپڑوں کو تحویل میں لے کر فارنزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا۔

والدین نے مقتولہ بچی کے کفن دفن کے بعد بچی کے کپڑوں کو گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا۔

دوسری جانب واقعے میں گرفتار ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ نامزد ملزم کی اہلیہ حنا شاہ کو سندھ ہائی کورٹ سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت مل گئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے رانی پور میں مبینہ تشدد سے جان بحق ہونے والی بچی فاطمہ کے قتل کا نوٹس لیکر آئی جی سندھ کو بچی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :