مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں: خواجہ آصف کا جڑانوالہ واقعے پر ردعمل

سیاسی مقاصد اور حکمرانی کو طول دینےکے لیے مذہبی جنون کا استعمال معمول بن گیا ہے: سابق وزیر دفاع__فوٹو: فائل
سیاسی مقاصد اور حکمرانی کو طول دینےکے لیے مذہبی جنون کا استعمال معمول بن گیا ہے: سابق وزیر دفاع__فوٹو: فائل

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں  اس اجارہ داری کے دعوے دار  غیر  مسلم پاکستانیوں سے وطن کی محبت کاحق بھی چھین رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی مقاصد اور حکمرانی کو طول دینےکے لیے مذہبی جنون کا استعمال معمول بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کو سینے سےلگائیں اور برابری کا حق دیں۔

خواجہ آصف نے مسیحی بچےکی اپنی ماں کو دلاسہ دینے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہاکہ بچےکا لباس وطن سے محبت اور رشتےکی شہادت ہے۔

مزید خبریں :