پاکستان

سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی کابینہ آج اپنے عہدوں کا حلف لے گی۔ فوٹو فائل
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی کابینہ آج اپنے عہدوں کا حلف لے گی۔ فوٹو فائل

سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی نئی کابینہ آج شام 5 بجے حلف لے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ اور بیرسٹر عمر کے نام نگران صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لال اور ڈاکٹر سعد نیاز بھی سندھ کی نگران کابینہ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ مس رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ بھی بطور نگران صوبائی وزیر حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کو محکمہ داخلہ اور مس رعنا حسین کو محکمہ تعلیم ملنے کا امکان ہے جبکہ ڈاکٹر سعد نیاز کو حکومت سندھ میں محکمہ صحت کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے دو روز قبل نگران وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ 

مزید خبریں :