20 اگست ، 2023
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہےکہ خواتین پولیس اورسادہ کپڑوں میں ملبوس افراد میری بیٹی ایمان مزاری کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اہلکار پورے گھر میں ادھر ادھر پھرتے رہے، ایمان اپنے کمرے میں سو رہی تھی، اہلکاروں نے انہیں کپڑے بھی تبدیل نہیں کرنے دیے۔
شیریں مزاری نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ہمارے سکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اورفون بھی لے گئے ہیں۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ گھر میں صرف دو خواتین رہتی ہیں، ہمیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے، یہ اغوا ہے۔