20 اگست ، 2023
حیدرآباد میں خسرہ مہم کے دوران مبینہ طور پر ویکسین لگنے کے بعد بچی انتقال کر گئی۔
بچی کے اہلخانہ کے مطابق 18 اگست کو ماہ نور کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی تھی، ویکسینیٹر نے خسرہ کی ویکسین لگائی تھی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگنے کے بعد بچی بخار میں مبتلا تھی، حالت خراب ہونے پر بھٹائی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
بچی کے انتقال کے بعد ڈی ایچ اوکے حکم پر ایم ایس شاہ بھٹائی کی سربراہی میں 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔