11 جنوری ، 2022
ضلع دادو اور نوشہروفیروز میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں نے محکمہ صحت سندھ کی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کی قلعی کھول دی۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن باہاٹو نے ضلعی صحت کے افسران کو خط لکھا ہے جس کے مطابق سندھ کے ضلع دادو اور نوشہروفیروز میں بچوں کی خسرہ سے ہلاکتیں اورکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔
خیال رہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے انسداد خسرہ اور روبیلا مہم میں صوبے بھر میں 106 فیصد کامیابی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔خصوصی مہم میں صوبےکے 1 کڑور 97 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
رواں ماہ بڑی تعداد میں بچے ان اضلاع میں خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں کو ویکسین ہی نہیں لگائی گئی۔