کھیل
Time 20 اگست ، 2023

اسپین نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن کا تاج اپنے نام کر لیا— فوٹو: فیفا
سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن کا تاج اپنے نام کر لیا— فوٹو: فیفا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ فیفا ویمن ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن کا تاج اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا کے سڈنی اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا، انگلینڈ نے چوتھے منٹ میں اسپین کے گول پر حملہ کیا لیکن کامیابی نہیں ملی۔

اسپین کی کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے بعد پورے گراؤنڈ میں 82 ہزار 500 شائقین کے سامنے اپنی فتح کا بھرپور جشن منایا: فوٹو:فیفا
اسپین کی کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے بعد پورے گراؤنڈ میں 82 ہزار 500 شائقین کے سامنے اپنی فتح کا بھرپور جشن منایا: فوٹو:فیفا

میچ کا پہلا گول29 ویں منٹ میں اسپین کی اولگا کارمونا نے کال ڈینٹی کے خوبصوت پاس پر کئی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے کیا، پہلے ہاف کےاختتام پر اسپین کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

اسپین کی کپتان اولگا کارمونا نے فائنل میچ کے پہلے ہاف میں جو  گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، اسپین کی پوری ٹیم نے جان لگا کر اپنی کپتان کے گول کا دفاع کیااور  اسی ایک گول سے میچ اپنے نام کیا۔

اسپین کی کپتان اولگا کارمونا نے فائنل میچ کے پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری لائی، اسپین کی پوری ٹیم نے جان لگا کر اپنی کپتان کے گول کا دفاع کرتے ہوئے اسی ایک گول سے اپنے نام کیا— فوٹو:فیفا
اسپین کی کپتان اولگا کارمونا نے فائنل میچ کے پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری لائی، اسپین کی پوری ٹیم نے جان لگا کر اپنی کپتان کے گول کا دفاع کرتے ہوئے اسی ایک گول سے اپنے نام کیا— فوٹو:فیفا

 کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے، 65 ویں منٹ میں ڈی میں انگلینڈ کی کھلاڑی کے ہاتھ پر گیند لگی جس پر اسپین کو پینلٹی کک دی گئی لیکن اسپین کی جینی کی ہٹ کو انگلینڈ کی گول کیپر میری نے خوبصورت انداز میں سیف کیا۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ میں یہ پہلا فائنل تھا جس میں امریکا یا جرمنی کی ٹیم موجود نہیں تھی اورایونٹ میں چوتھے نمبر پر براجمان انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم سے ہونے مقابلے باعث اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب سجاتی رہی تاہم اسپین کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ کے خواب چکنا چور کردیے۔

اسپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا— فوٹو: فیفا
اسپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا— فوٹو: فیفا

76 ویں منٹ میں انگلینڈ نے گول کرنے موقع ضائع کیا، اسپین کی کھلاڑی اینگونو کو مخالف کھلاڑی کو گرانے پر  یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل تقریب میں اسپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔

انگلینڈ کی میری ایرپس کو فیفا ورلڈ کپ 2023 کیلئے گولڈن گلوو ایوارڈ سے نوازا گیا— فوٹو: فیفا
انگلینڈ کی میری ایرپس کو فیفا ورلڈ کپ 2023 کیلئے گولڈن گلوو ایوارڈ سے نوازا گیا— فوٹو: فیفا

انگلینڈ کی میری ایرپس کو فیفا ورلڈ کپ 2023 کیلئے گولڈن گلوو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسپین کی سلمیٰ پیرا لوئلو کو2023 کے فیفا ویمن ورلڈ کپ کی بیسٹ ینگ پلیئر کے ایوار ڈ سے نوازا گیا — فوٹو: فیفا
اسپین کی سلمیٰ پیرا لوئلو کو2023 کے فیفا ویمن ورلڈ کپ کی بیسٹ ینگ پلیئر کے ایوار ڈ سے نوازا گیا — فوٹو: فیفا

اسپین کی سلمیٰ پیرا لوئلو کو2023 کے فیفا ویمن ورلڈ کپ کی بیسٹ ینگ پلیئر کے ایوار ڈ سے نوازا گیا۔

اسپین کی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب سجاتی انگلینڈ کی ٹیم کے خواب چکنا چور کردیے—فوٹو: فیفا
اسپین کی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب سجاتی انگلینڈ کی ٹیم کے خواب چکنا چور کردیے—فوٹو: فیفا

میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی کپتان ملی برائٹ کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل مرحلہ ہے، ہماری ٹیم شاندار تھی، ہم نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل پیش کیا لیکن شاید ہم میچ کے پہلے ہاف میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

اسپین اور انگلینڈ کے درمیان فیفا ویمن ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دیکھنے کیلئے 82 ہزار 500 شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے — فوٹو: فیفا
اسپین اور انگلینڈ کے درمیان فیفا ویمن ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دیکھنے کیلئے 82 ہزار 500 شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے — فوٹو: فیفا

اسپین کی کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے بعد پورے گراؤنڈ میں 82 ہزار 500 شائقین کے سامنے اپنی فتح کا بھرپور جشن منایا۔

مزید خبریں :