21 اگست ، 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بعد مزید 2 کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
قومی کرکٹر شاداب خان اور اعظم خان بھی متحدہ عرب امارات کی پرکشش لیگ کا حصہ بن گئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی ڈیزٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، ڈیزرٹ وائپرز ٹیم کی ملکیت فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے اونرز کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ایڈیشن پی ایس ایل سے قبل جنوری 2024 میں منعقد ہوگا،لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اس بار پاکستانی پلیئرز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت دی ہوئی ہے۔