Time 21 اگست ، 2023
پاکستان

شہریار آفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سنگل بینچ کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا گیا، سنگل بینچ کے اس فیصلے سے انصاف کا بول بالا نہیں خاتمہ ہوگا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 16 اگست کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہےکہ 16 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شہریار آفریدی اور شاندانہ کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے دونوں کو گھر جانے کی اجازت دی تھی۔

مزید خبریں :