Time 21 اگست ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کیلئے جاری ہدایات میں اضافہ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے نگران  حکومتوں کے لیے جاری ہدایات میں اضافہ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مزید ہدایات میں کہا گیا ہےکہ نگران حکومتیں انتخابات پرکسی طور اثرانداز ہونےکی کوشش نہیں کریں گی، نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی آگاہی سے معاہدہ یا فیصلےکے تحت اقدامات کرسکیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کرسکیں گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ کے تحت منصوبوں پر اقدامات کی اجازت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ بین الحکومتی کمرشل ٹرانزکشنز ایکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر بھی اقدامات کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ نگران حکومتیں نجکاری کمیشنز  آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں اور منصوبوں پر فیصلےکرسکیں گی۔

مزید خبریں :