Time 22 اگست ، 2023
انٹرٹینمنٹ

فحش حرکات کا الزام، 18 ڈانسرز پر پنجاب بھر میں اسٹیج پرفارمنس پر پابندی لگانے کا فیصلہ

18 ڈانسرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے اور انہیں جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گيا ہے— فوٹو:فائل
18 ڈانسرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے اور انہیں جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گيا ہے— فوٹو:فائل

نگران وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عامر میر کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے اسٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈانسرز کو پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر شو کاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے شو کاز نوٹس میں اِن ڈانسرز کو اپنا مؤقف دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ غیر تسلی بخش جواب پر اِن ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

شو کاز ہونے والی ڈانسرز میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، روشانی خان، نایاب خان، شیلا چوہدری، ایان اختر، سونو بٹ، ندا چوہدری، خوشبو خان، کاجل چوہدری، سارہ خان، تبسم خان، ماہ نور، جیا بٹ، حرا ڈوگر، وفا علی اور لائبہ جٹی شامل ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھاکہ تھیٹر مالکان بھی فحش تھیٹرز کو فروغ دینےمیں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :