Time 23 اگست ، 2023
پاکستان

وزیر داخلہ سندھ نے گھوٹکی کے رہائشی کی سوشل میڈیا ویڈیو پر نوٹس لے لیا

غلام رسول بھٹو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں مبینہ طور پر تھانہ اوباڑو کی حدود میں غیر قانونی جرگے کی شکایت کی گئی تھی/ فوٹو جیونیوز
غلام رسول بھٹو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں مبینہ طور پر تھانہ اوباڑو کی حدود میں غیر قانونی جرگے کی شکایت کی گئی تھی/ فوٹو جیونیوز

  کراچی: وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے ضلع گھوٹکی کے رہائشی غلام رسول بھٹو کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔

غلام رسول بھٹو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں مبینہ طور پر تھانہ اوباڑو کی حدود میں غیر قانونی جرگے کی شکایت کی گئی تھی۔ 

وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے گھوٹکی کے رہائشی غلام رسول بھٹو کے بیان کردہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ سندھ اعجاز علی شاہ نے سندھ پولیس کو فوری کارروائی کرنے اور مبینہ واقعے کی رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم نصیر اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی جس کے بعد ملزم نصیر اور مدد علی بھٹو کو فوری گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں :