بھارتی اداکارہ ہوٹل کے کمرے میں چھپے خفیہ کیمرے سے کیسے بچیں؟

اگر میں اس حوالے سے محتاط نہ ہوتی تو شاید کسی بڑی مصیبت میں بھی پھنس سکتی تھی: کریتی خربندہ فوٹو: فائل
اگر میں اس حوالے سے محتاط نہ ہوتی تو شاید کسی بڑی مصیبت میں بھی پھنس سکتی تھی: کریتی خربندہ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ کریتی خربندہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ایسے واقعے کے بارے میں بتادیا ہے جس نے انہیں عدم تحفظ کے احساس اور خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔

کریتی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے فنی کیرئیر کے دوران پیش آنے والے عجیب، دلچسپ اور خوفناک واقعات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں  ایک ایسے خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا جب فلم کی شوٹنگ کے بعد ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے پر انہوں نے وہاں چھپا ہوا کیمرا دریافت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں بلکہ بہت خوفناک ہے، یہاں پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ  اپنے کمرے میں داخل ہوئی تو تھوڑا سا ادھر ادھر دیکھنے سے ہی وہ کیمرا سیدھا سیدھا نظر آگیا تھا، وہ بہت ہی بے ڈھنگے انداز سے چھپایا گیا تھا لیکن میں اس وقت واقعی ڈر گئی تھی کہ اگر میں اس حوالے سے محتاط نہ ہوتی تو شاید کسی بڑی مصیبت میں بھی پھنس سکتی تھی۔

کریتی خربندہ  کا کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ کام کیا تھا وہ اس کام کا ماہر نہیں تھا اس لیے وہ کیمرے کو صحیح طریقے سے چھپا نہیں پایا تھا،کیمرا چھپانے والا نہیں جانتا تھا کہ میں اور میرا اسٹاف ایسے معاملات میں بہت ہی محتاط رویہ اختیار کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پہلے ہی ہر چیز کا اطمینان کرلیتے تھے کہ کہیں بعد میں کوئی چیز اچانک سے نمودار نہ ہو جائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ  کریتی خربندہ ہندی، تامل، تیلگو اور کناڈہ فلموں میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، انہیں بالی وڈ فلم ہاؤس فل 4 اور پاگل پنتی میں اداکاری کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔

مزید خبریں :