Time 24 اگست ، 2023
پاکستان

بھارت سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانیوالے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔

ذرائع کے مطابق عارف والا اور بہاول نگر میں بھکاں پتن پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے منچن آباد، بہاول نگر اور چشتیاں کی دریائی پٹی شدید متاثر ہوئی ہے، متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ فصلیں تباہ ہوگئیں،سڑکیں اور زمینی راستے ڈوب گئے  جبکہ 22 اسکول بھی پانی کے گھیرے میں آگئے۔محکمہ تعلیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دیں۔

ذرائع کے مطابق بہاول پور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ، سیلاب سے لودھراں کی متعدد بستیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :