Time 24 اگست ، 2023
کاروبار

ادارے میں 600 ارب روپے تک کی کرپشن ہوتی ہے: چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف

ادارے کے لیے ممکن نہیں کہ ایف بی آر کے تمام 25000 ملازمین کے اثاثے چیک کر سکیں: زبیر امجد ٹوانہ۔ فوٹو فائل
ادارے کے لیے ممکن نہیں کہ ایف بی آر کے تمام 25000 ملازمین کے اثاثے چیک کر سکیں: زبیر امجد ٹوانہ۔ فوٹو فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) زبیر امجد ٹوانہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر میں 500 سے 600 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بات کرتے ہوئے زبیر امجد ٹوانہ کا کہنا ہے کہ ادارے کے لیے ممکن نہیں کہ ایف بی آر کے تمام 25000 ملازمین کے اثاثے چیک کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں تعیناتی اور ترقی کے موقع پر ملازمین کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ایف بی آر 25 ہزار ملازمین کے اثاثے چیک نہیں کر سکتا تو 25 کروڑ لوگوں کے اثاثے کیسے چیک کرے گا؟

مزید خبریں :