24 اگست ، 2023
گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ پنجرہ پل کی دوبارہ تعمیر کے لیے بلوچستان کے مقامی گلوکار نے انوکھے انداز میں اپیل کی ہے۔
بلوچستان کے مقامی گلوکار گل میر جمالی نےگانا گا کر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مخاطب کیا اور لوگوں کی مشکلات بتائیں ۔
خیال رہےکہ سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو ملانے والا پنجرہ پل 13 ماہ گزر جانےکے باوجود اب تک تعمیر نہ ہوسکا، عارضی راستہ بھی سیلابی ریلوں اور بارشوں سے بہہ جاتا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔