Time 24 اگست ، 2023
پاکستان

دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیکڑوں بستیاں متاثر ہونے کا خدشہ

محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول کی چھٹیوں میں غیر معینہ مدت تک اضافہ کردیا ہے— فوٹو: فائل
محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول کی چھٹیوں میں غیر معینہ مدت تک اضافہ کردیا ہے— فوٹو: فائل

دریائے ستلج میں  پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافے کے باعث سیکڑوں بستیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

عارف والا، بہاول نگر اور چشتیاں میں بستیاں ڈوبنے کے بعد دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافے کے باعث  لودھراں کی دریائی بیلٹ میں 40 موضع جات اور سیکڑوں بستیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے 24 اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول کی چھٹیوں میں غیر معینہ مدت تک اضافہ کردیا۔

دوسری جانب بہاول پور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ہیں۔

مزید خبریں :