28 اگست ، 2023
ڈیرہ اسماعیل خان میں چوری کا الزام لگاکر 7 سال کے بچے کو ہاتھ پیر باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 سال کے بچے پر تشدد کا واقعہ گزشتہ روز اسلامیہ کالونی میں پیش آیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شخص مبینہ طور پر آشیانہ سینٹر میں چوری کا الزام لگاکر بچے کے ہاتھ پیر باندھ کر اور سر چارپائی میں جکڑ کر اسے چپل سے پیٹ رہا ہے۔
بچہ کہہ رہا ہے کہ اس نے چوری نہیں کی لیکن تشدد کرنے والا شخص اسے مسلسل پیٹ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔