جرائم
Time 29 اگست ، 2023

لاہور: اینٹی نارکوٹکس یونٹ کا ڈی ایس پی منشیات فروشی میں ملوث نکلا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہورپولیس کا اینٹی نارکوٹکس یونٹ بھی مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث نکلا، یونٹ کےانچارج ڈی ایس پی کے گھر سے 8 کروڑ ر روپے اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی۔

لاہور پولیس نے منشیات فروشی کے سدِباب کے لیے اینٹی نارکوٹکس یونٹ بنایا، گلشن اقبال میں تھانے کے انچارج ڈی ایس پی مظہر اقبال تھے لیکن جب اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک گرفتار منشیات فروش کی نشاندہی پر چھاپہ مارا تو یونٹ کے انچارج ڈی ایس پی کے گھر سے ہی 8 کروڑ کیش،7 کلو آئس اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ہو ئی لیکن ڈی ایس پی فرار ہو گیا۔

پولیس پولیس حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے یونٹ کے سب انسپکٹر محمود ،اے ایس آئی کاشف اور ہیڈکانسٹیبل شکیل سمیت 4پولیس ملازمین کو حراست میں لے لیا ، ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ جزا اور سزا کا عمل جاری ہے،ہر جرم کی تحقیقات ہو گی۔

مزید خبریں :