Geo News
Geo News

Time 29 اگست ، 2023
پاکستان

فیصل آباد: بل زیادہ آنے پر شہری نے پولیس کو کال کرکے خودکشی کی دھمکی دیدی

ڈجکوٹ کے رہائشی نے ون فائیو پر کال کی کہ وہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کررہا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
ڈجکوٹ کے رہائشی نے ون فائیو پر کال کی کہ وہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کررہا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

فیصل آباد میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر شہری نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے سے متعلق ون فائیو پر کال کردی۔

پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے رہائشی نے ون فائیو پر کال کی کہ وہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کررہا ہے۔

اس پر ایس ایچ او تھانہ روشن والا وسیم طارق پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کو سمجھایا اور تھانہ لے آئے۔

ایس ایچ او کے پوچھنے پر شہری نے بتایا کہ وہ پانچ بچوں کا باپ ہے، مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور بجلی کا بل بھی زیادہ آیا ہے۔

ایس ایچ او وسیم طارق نے شہری کے لیے راشن منگوایا اور ساتھ بجلی کا بل جمع کروانے کے لیے پیسے دیے۔