Time 29 اگست ، 2023
پاکستان

عمران خان کیخلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل جائیں گے — فوٹو:فائل
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل جائیں گے — فوٹو:فائل

وزارت قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔ وزارت قانون کے مطابق سائفرکیس کی سماعت کیلئے  وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا جس کے باعث اب کیس کی سماعت سیکرٹ ایکٹ کے تحت اٹک جیل میں ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل جائیں گے۔

سائفرکیس میں کل چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو رہا ہے اور ذرائع کے مطابق سائفرکیس کے لیے شاہ محمود قریشی کو کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہی پیش کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سائفر کیس میں عمران خان 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین تحریک انصاف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے اور عدالت نے انہیں 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کردی ہے اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے تاہم سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کے باعث ان کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

مزید خبریں :