31 اگست ، 2023
ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نیپال کے خلاف شاندار اننگز کی بھارتی کرکٹرز بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔
بدھ کو ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 238 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔
بابر اعظم نے نیپال کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 19 ویں سنچری اسکور کی اور 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔
جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی نیپال کے خلاف شاندار اننگر کی سر حد پار سے بھی تعریفیں کی گئیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'بابر اعظم نے ایک بار پھر سنچری بناکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جب رنز بنانے کی بات آتی ہے تو بابر اس میں مہارت رکھتے ہیں'۔
بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون بھی بابر کی اننگز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، انہوں نے بھی ایکس پر بابر کی سنچری پر تالیوں والے ایمو جی شیئر کیے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے 102 اننگز میں 19 سنچریاں بناکر جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ہاشم آملہ نے 104 اننگز میں 19و یں سنچری بنائی تھی جبکہ بابر اعظم نے 102 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
کم سے کم اننگز میں 19 سنچریاں بنانے والے بیٹرز